گوجرہ میں یوم تشکر بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر میونسپل کمیٹی ہال میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا اور ریلی بھی نکالی گئی، جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ صدف اکبر، صدر بار ایسوسی ایشن گوجرہ طارق حسین مرزا ایڈووکیٹ، ڈی ایس پی گوجرہ اشرف تبسم، تحصیلدار سعید جوئیہ، سی او میونسپل کمیٹی یاسر شاہ، ایس ڈی او ہائی وے شیخ مرتضیٰ، پٹواری، ریسکیو اہلکار، انجمن تاجران، میڈیا اور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی شریک تھے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدف اکبر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "ہم اس عظیم الشان فتح کو افواج پاکستان کے نام کرتے ہیں۔ قوم افواج پاکستان کی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھے گی اور ہم سب ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔"
تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
