راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں کل ملاقات کا دن مقرر، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے ملاقات کے لیے 6 افراد کی فہرست سپرنٹنڈنٹ جیل کو بھجوائی گئی ہے۔ فہرست میں نمایاں نام NA-105 گوجرہ سے منتخب ایم این اے اسامہ حمزہ کا ہے، جو اپنے حلقے کے مسائل اور پارٹی کے امور پر بات چیت کے لیے عمران خان سے ملاقات کریں گے۔
دیگر افراد میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور فردوس شمیم نقوی بھی شامل ہیں۔ ملاقات کا مقصد موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کرنا بتایا جا رہا ہے۔