اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ صدف اکبر کا یونین کونسل 338 ج ب کا دورہ، سروس ڈلیوری میں بہتری کی ہدایت

 

اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ صدف اکبر کا یونین کونسل 338 ج ب کا دورہ، سروس ڈلیوری میں بہتری کی ہدایت

گوجرہ: اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ محترمہ صدف اکبر نے نواں لاہور کی یونین کونسل چک نمبر 338 ج ب کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے حکومتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے عوامی رائے معلوم کی اور سائلین کے مسائل سنے۔


دورے کے دوران انہوں نے یونین کونسل کے دفتر میں رجسٹر کا تفصیلی معائنہ کیا اور سیکرٹری یونین کونسل کو ہدایت کی کہ نئی انٹریز کو درست اور شفاف انداز میں درج کیا جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ سروس ڈلیوری میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور عوام کی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جائے۔


انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق عوام کو دی جانے والی سہولیات میں کسی قسم کی غفلت یا بدانتظامی برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوامی خدمت اولین ترجیح ہے، اور اس ضمن میں افسران اور عملے کو اپنی ذمہ داریاں پوری دیانتداری سے ادا کرنی ہوں گی۔

اشتہار