گوجرہ میں آوارہ کتوں کی بہتات ، شہری پریشانی کا شکار

 

گوجرہ شہر و گرد و نواح  میں آوارہ کتوں کی بہتات ہو گئی ، کتوں کے غول ہر علاقے میں شہریوں کیلئے سخت پریشانی کا باعث بن گئے ، خواتین،بچے خوفزدہ رہنے لگے۔

گوجرہ شہر و گرد و نواح  میں آوارہ کتوں کی بہتات ہو گئی ، کتوں کے غول ہر علاقے میں شہریوں کیلئے سخت پریشانی کا باعث بن گئے ، خواتین،بچے خوفزدہ رہنے لگے۔


تفصیلات کے مطابق گوجرہ شہرکے گلی محلوں  اور  گرد و نواح  کے گائوں میں آوارہ کتوں کا راج ہے ، خواتین اور بچوں کاگھروں سے نکلنا محال ہو گیا، ہر دوسری گلی اور سڑکوں پر کتوں کی بہتات ہے جو شہریوں اور سکول آنے جانے والے بچوں کے لیے وبال جان بنے ہوئے ہیں۔

شہریوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ شہر سے آوارہ کتوں کی تلفی یقینی بنانے کیلئے فی الفور مہم شروع کی جائے ۔

اشتہار