مسلم لیگ ن نے پاکستان بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے سلسلہ میں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اپنے امیدواران کو ٹکٹیں جاری کر دیں،
این اے 105گوجرہ سے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے چوہدری خالد جاوید وڑائچ کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ جاری کر دیا گیا اور
پی پی 119گوجرہ سے چوہدری خالد جاوید وڑائچ کے بیٹے عقبہ علی وڑائچ کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ جاری کر دیا گیا، پی پی 120گوجرہ سے سابق ایم پی اے حاجی عبدالقدیر اعوان کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ جاری کر دیا گیا اور چوہدری خالد جاوید وڑائچ کی بیوی پی پی 120گوجرہ سے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہیں اور پارٹی سوشل میڈیا زرائع کے مطابق فوزیہ خالد نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے
این اے 106ٹوبہ ٹیک سنگھ سے سابق ایم این اے جنید انوار چوہدری کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے
پی پی 121ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مسلم لیگ ن کے امجد علی جاوید کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے
پی پی 122ٹوبہ ٹیک سنگھ سے سابق ایم پی اے کرنل ریٹائرڈ سردار ایوب خان گادھی کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ جاری