گوجرہ، 76 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے

 

گوجرہ، 76 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے

گوجرہ: قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی دو سیٹوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 105پر چوہدری خالد جاوید وڑائچ،اسامہ حمزہ، حاجی محمد اسحاق، حاجی عبدالقدیر اعوان،.حسام علی وڑائچ،ڈاکٹر عطاء اللہ حمید سمیت 24 امیدوار ان نے اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرنگ آفیسر اشتیاق احمد گوندل کے پاس جمع کرائے.

NA

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 119میں بلال اصغر وڑائچ، عقبہ علی وڑائچ ، اسد زمان چیمہ سمیت 22 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی ریٹرنگ آفیسر اسسٹنٹ کمشنر نعمان علی ڈوگر کے پاس جمع کرائے جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 120 میں حاجی عبدالقدیر اعوان، فوزیہ خالد وڑائچ،حاجی محمد اسحاق، احسن احسان، میاں طارق محمود سمیت 30 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی ریٹرنگ آفیسر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ منصور احمد ہرل کے آفس میں جمع کرائے


 اس طرح کا غذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہوگیا. آج سے امیدواروں کی سکروٹنی کا مرحلہ شروع ہوگیا۔


اشتہار


اشتہار


Gojra.pk