گوجرہ میں فائیو میچز ہاکی سیریز کا آغاز

 

Five-match hockey series begins in Gojra

گوجرہ : انٹر نیشنل ہاکی سٹیڈیم گوجرہ میں فائیو میچزہاکی سیریزکا آغاز ہو گیا ۔ 


جس کاپہلامیچ پاکستان رینجرپنجاب اور گوجرہ سپو رٹس گوجرہ کی ٹیمو ں کے مابین کھیلاگیا جس میں پا کستان رینجرہاکی ٹیم کے کھلاڑیوںنے خوبصور ت کھیل پیش کر تے ہو ئے3گول کے مقابلہ میں 4گول سے فتح حاصل کی۔آرگنائزرخاورجاویدانٹرنیشنل نے میچ کے مہمان خصوصی سینئر صحافی تنویر حسین کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا ۔


اس موقع پراستاد محمد اسلم روڈ وویمن ہاکی اکیڈمی کے کوچزعبدالمالک ،ٹیپو سلطان اورعلی حسن انٹر نیشنل بھی مہمان خصوصی کے ہمراہ موجود تھے۔پاکستان پنجاب رینجرٹیم کی قیادت علی حیدرانٹر نیشنل اور گوجرہ سپورٹس گوجرہ کی قیادت دلبر حسین انٹر نیشنل نے کی۔اس موقع پر شائقین ہاکی کی کثیر تعدادموجودتھی۔


اشتہار


اشتہار


Gojra.pk