تھانہ صدر پولیس گوجرہ کو اطلاع ملی کہ چک نمبر425ج ب کے قریب سے 28سالہ نوجوان کی نعش پڑی ہوئی ہے۔جسے فائرنگ کر کے قتل کیاگیاہے اوراس کا ناک بھی کٹا ہواہے تھانہ صدرپولیس نے اس کی نعش نہر سے نکال کرتحویل میں لے کر تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کر دی اوراس کی شناخت کیلئے اعلانات کروانے شروع کر دئیے ہیں۔
