گوجرہ، وارداتوں کا سلسلہ مسلسل جاری، باپ بیٹا لُٹ گئے
گوجرہ میں وا رداتو ں کا سلسلہ نہ تھم سکا۔مسلح ڈاکوموٹر سائیکل سوا رباپ بیٹے سے ہزاروں روپے کی نقدی ومو بائل فون چھین کر فرارہو گئے۔
معلوم ہواہے کہ چک نمبر421ج ب کا علی عباس اپنے والد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوارگائوں کی جانب جارہے تھے کہ چک نمبر353ج ب لنک روڈ پر انہیں موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا اورجان سے مار دینے کی دھمکی دے کر ساڑھے نوہزارورپے کی نقدی وتین عددموبائل لوٹ کر فرارہو نے میں کامیاب ہو گئے ۔
صدر پولیس گوجرہ کوواردات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔تاحال مقدمہ کے اندراج کی اطلاعو موصول نہیں ہو سکی۔
