چوروں نے مختلف و ا ر د ا توں میں شہریوںکے موٹر سائیکل اور موبائل فونز چوری کر لیے۔
معلوم ہواہے کہ اقبال ٹائون گوجرہ کے محمد وقاص نے ااپنا موٹر سائیکل نمبر 2371 اے ایف ڈبلیواپنے گھر کے باہر کھڑا کیا اور خو د کا م کی غرض سے اندر چلا گیاواپس باہر آیا تونامعلوم چور اس کی موٹر سائیکل چوری کر کے فرارہوچکے تھے ۔
علاوہ ازیں گلشن کالونی کے خالد شفیق کا موٹر سائیکل نمبر7485ایف ایس جی اس کے گھر کے باہر سے نامعلوم چوروں نے چوری کر لیااور فرارہو گئے ،
دریں اثناء چک نمبر 178 گ ب کے طارق منیر کا1لاکھ13ہزارروپے کا موبائل نامعلوم چوری کر لیاجبکہ تھانہ سٹی کے علاقہ میں چک نمبر414ج ب کے محمد عون کی جیب سے نامعلوم ملز م نے 30ہزارروپے مالیت کا موبائل نکال لیا۔
تھانہ سٹی پولیس اور صدرپولیس نے اطلاع ملنے پرالگ الگ مقدمات درج کر کے چوروں کی تلا ش شروع کر دی ہے۔
