گوجرہ، مسلح ڈاکوئوں نے کپڑا فروش کولوٹ لیا

 

Robbers armed with firearms looted goods from the clothier.

آتشیں اسلحہ سے مسلح ڈاکوئوں نے کپڑافروش سے مال وزرلوٹ لیا۔


معلوم ہواہے کہ چک نمبر96ج ب کامحمد ذیشان حسب معلوم قریبی چکوک میں کپڑا فروخت کر کے واپس گھر آرہا تھاکہ چک نمبر94ج ب کے اسے تین نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر اسے روک لیا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اس سے 4ہزارروپے کی 


نقدی،35ہزارروپے مالیت کا موبائل اور25ہزارروپے مالیتی کپڑالوٹ لیا۔اور کامیاب واردات کے بعد فرارہو گئے۔صدر پولیس گوجرہ نے واردات کی اطلاع ملنے پر نامعلوم ڈاکوئوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ڈاکوئوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اشتہار