گوجرہ سے ٹوبہ اور شور کوٹ کیلئے گوجرہ کے شہری ٹرین کی سفری سہولیات سے محروم۔
تفصیلات کے تحصیل گوجرہ کے عوام نے کہاہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی بے لگام مہنگائی نے عوام کاعرصہ حیات تنگ کر دیا ہے ہرچیز عوام کی دسترس سے باہر ہو چکی ہے
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں اضافہ کر دیا جبکہ آئے روز روڈ حادثات میںقیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں ٹرین کا سستا اورمحفوظ ترین سفر ہے مگر گوجرہ کے شہری ٹوبہ ٹیک سنگھ اور شورکوٹ جانے کیلئے مہنگی ترین ٹرانسپورٹ پر سفر کر نے پر مجبور ہیں
تحصیل گوجرہ کے عوام نے ریلوے افسران سے مطالبہ کیاہے کہ انہیں مذکورہ روٹس پرسفر کیلئے ٹرین دی جائے تاکہ عوام سستااورمحفوظ سفر کر سکیں۔
