گوجرہ، ادبی ادارہ گیان کے زیر اہتمام سینٹ البرٹ اسکول میں شاندار عید ملن مشاعرہ کا اہتمام
تفصیلات کے مطابق ادبی ادارہ گیان کے زیر اہتمام سینٹ البرٹ ہائی اسکول گوجرہ میں شاندار عید ملن مشاعرہ کا انصرام کیا گیا جس میں مقامی و مہمان شعراء سمیت سامعین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کی صدارت پنجابی کے مہان شاعر و گیت نگار جناب فاروق عابد نے کی جبکہ مہمان خصوصی مریدوالا سے ملک پاکستان کے نامور شاعر طاہر محمود طاہر، ندیم اکمل شاز تاندلیانوالہ سے حیدر علی حیدر،عرفان سانول فیصل آباد سے وکی سرور، الیشع ایاز ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ناشاد ہوشیارپوری ،رانا حمزہ علی ایڈووکیٹ ستیانہ سے مستنصر حسین شوق ننکانہ سے غلام عبّاس آفاق کھڑیانوالہ سے عشارب ہاشمی ، اشلوک مہر ،نویل ناطق، عدیل مغروب، فیصل رضا اسدی نے خصوصی شرکت فرمائی
مقامی شعراء میں جناب ! اسلم غزالی، بشیر ربانی، پروفیسر امجد بابر ،پروفیسر ادریس چوھان ،ریحان زائر ،زاہد خانزادہ،صدیق نجمی ، سر بشارت پرنسپل اسکول هذا ، عبدالطیف سہو ، خالد انصاری، ماسٹر ناظر حسین ناظر ،ظہیر عبّاس پیہم اور فرخ سلطان شامل تھے
بعد ازاں ثاقب رضا کی جانب سے ادبی ادارہ گیان کے تمام ممبران فاروق عابد ،محبوب سرمد، صوفی اصغر، شوکت مغل ،ثاقب رضا ،عبدالستار نیازی، رانا عتیق عادل تمام مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا۔
