گوجرہ، کمالیہ میں چھاپے، 10ہزار سے زائد بوری گندم برآمد
گوجرہ اور کمالیہ میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیوں کے دوران گوداموں اور فلورملز سے10ہزار سے زائد گندم کی بوریاں برآمد کرلی گئیں،
تفصیلات کے مطابق گوجرہ میں مقامی فلور ملز سے8 ہزار سے زائد50کلو والے گندم کے بیگ برآمد ہوئے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے گوجرہ میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے مقامی فلور ملز کے گودام سے8ہزار سے زائد50کلو والے گندم کے بیگ برآمد کر لیے
گوجرہ کے اسسٹنٹ کمشنر نے گندم کے تھیلے برآمد ہونے کے بعد گودام سیل کر دیا۔ کمالیہ میں ضلعی انتظامیہ نے علی الصبح شہر میں 2 مختلف گوداموں میں ذخیرہ کی گئی 2600 گندم کی بوریاں برآمد کر لیں اورگوداموں کو کارروائی کے بعد سیل کر دیا جبکہ گندم کو مرکزِ خرید میں جمع کروا دیا گیا ۔
