گوجرہ پولیس نے 2افراد سے شراب برآمد کر لی
پولیس نے دو مختلف مقامات پر چھاپے مار کر دوافرادکو قابو کر کے بھاری مقدارمیں شراب برآمد کر لی۔شراب فروشوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔
معلوم ہواہے کہ سٹی پولیس نے کرسچن کالونی گوجرہ کے عظیم مسیح کو شراب فروشی کر تے ہو ئے گرفتارکر لیااورملزم کے قبضہ سے 30لیٹر شراب برآمد ہوئی ۔جبکہ کرسچن کالونی کے ہی ساحل مسیح کو قابو کر کے اس کے قبضہ30لیٹر شراب برآمد کی اورپولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔
