گوجرہ: موٹر سائیکل چوروں نے ات مچادی ،مختلف وارداتوں میںمتعدد شہریو ں کو موٹر سا ئیکلو ں و مال و زر سے محروم کردیا۔
معلوم ہوا ہے کہ تکیہ پھمن شاہ کا محمد نعما ن اپنی موٹر سا ئیکل نمبری 1134 ٹی ایس ایم پر سوار ہوکر سول ہسپتا ل آ یا اور موٹر سا ئیکل گیٹ پر کھڑی کرکے اندر چلا گیا وآ پسی پراس کی موٹر سا ئیکل غا ئب پا ئی،
چک نمبر 92 ج ب کے خلالد حسین نے اپنی موٹر سا ئیکل نمبری 7543 ایف ڈی ڈبلیو اپنے ڈیری پر کھڑی کی اور کا م میں مصروف ہو گیا اس دورا ن نا معلوم چور موٹر سا ئیکل چوری کرکے فرار ہو گئے۔
علا وہ ازیں چک نمبر 371 ج ب کے محمد عمرا ن نے محلہ شریف پورہ مونگی روڈ پر سپیئر پا رٹس کی دکا ن بنا رکھی جو حسب معمول دکا ن بند کرکے گھر چلا گیا رات کی تاریکی میں نامعلو م چورو ں نے دکا ن کے تا لے توڑ کر دکا ن سے بیٹریا ں،
جنر ینٹر و دیگر ہزارو ں روپے ما لیتی سا ما ن چوری کرلیا اور فرار ہوگئے اطلا ع ملنے پر سٹی و صدر پو لیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے چورو ں کی تلا ش شروع کردی ہے۔
