گوجرہ: شہر بھر میں تجا وزات ما فیا کنٹرول سے با ہر ہو گیا بازار سکڑنے لگے میو نسپل کمیٹی نے تجا وزات کنندگا ن کے آ گے گھٹنے ٹیک دیئے تجا وزات مافیا کو بازارو ں میں قبضہ کر نے کی کھلی چھٹی دے دی گئی
بازارو ں میں دکا ندارو ں نے دکا نو ں کے باہر سرکا ری جگہ پر اڈے لگا کر مبینہ طور پر بھاری کرایہ پر دے رکھے ہیں جس کے نتیجہ میں بازار سکڑنے لگے ہیں مین بازار ، را لی بازار ، مسجد والی گلی ، گلی ٹیپو سلطا ن ، تھا نہ بازار ، ملکا نوا لہ بازار ، صرافہ بازار ، قا ئد اعظم روڈ ، نیشنل بنک روڈ ، ڈا کخا نہ روڈ سمیت دیگر بازارو ں میں شہریو ں کا گزرنامحا ل ہو گیا ہے
دکا نو ں کے باہر کئی کئی فٹ تک تجاوزات قا ئم ہیں جس کے باعث خواتین کا خریداری کیلئے گزرنا بھی مشکل ہو کر رہ گیا ہے قا ئد اعظم روڈ ، نیشنل بنک روڈ پر میو نسپل کمیٹی کے اہلکاری کی ملی بھگت سے درجنو ں افراد نے ریڑھیا ں لگا کر قبضہ جما رکھا ہے جس کے باعث ٹریفک کا نظا م بری طرح متا ثر ہو کر رہ گیا ہے۔
قا ئد اعظم روڈ پر گور نمنٹ کالج کی دیوار کے سا تھ رکشہ اسٹینڈ اور ریڑھیا ں لگا کر کالج کی سیکیو رٹی کو خطرہ میں ڈا ل رکھا ہے
