گوجرہ: ٹولیو ں کی صورت میں پھرتے گدا گرو ں نے شہریو ں کا نا ک میں دم کر دیا۔
تفصیلا ت کے مطابق شہر و گردو نوا ح میں گدا گر خواتین و مرد ٹو لیو ں کی صورت میں بازاروں میں مانگتی پھر رہی ہیں رمضا ن المبارک شروع ہوتے ہی ان ٹولیو ں میں اضافہ ہو گیا
گداگر خواتین میں زیادہ تعداد خوبرو لڑکیو ں کی ہے جو بازارو ں میں دکا نو ں پر جا کر بھیک ما نگنے میں مصروف ہیں ہیں ان گدا گر خواتین کی آ ڑ میں جیب ترا ش خواتین بھی بازارو ں میں وارداتو ں میں مصروف ہیں شہر کی ہر سڑک اور چوراہو ں پر گروپو ں کی صو رت میںخواتین و کمسن بچے بھیک ما نگنے میں مصروف دکھا ئی دیتے ہیں
مقا می انتظا میہ خا موش تماشا ئی کا کردار ادا کر رہی ہے جنہو ں نے گدا گرو ں کو کھلی چھٹی دے رکھی اور گدا گری قوا نین کو ہوا میں اڑا کر رکھ دیا ہے محلو ں میں گداگر خوا تین و مرد مختلف وار داتیں کر نے میں بھی مصروف ہیں عوا می حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ڈسٹر کٹ پولیس آ فیسر ٹو بہ ٹیک سنگھ سے نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے۔
