گوجرہ، عید تعطیلات میں بسنت کا سماں، پتنگ باز پولیس کے ہاتھ نہ آسکے

 

Gojra, Basant's Saman during the Eid holidays, the kite-flyers could not be caught by the police

عید کی چھٹیوں میں شہر میں بسنت کا سماں رہاہر طرف سے ”بوکاٹا”کی صدائیں بلند ہو تی رہیں۔


منچلے اپنے گھروں کی چھتوں پر پتنگیں اُڑانے میں مصروف رہے ۔تفصیلات کے مطابق شہر و گردو نواح میں عید کی چھٹیوں میں نوجوانوں کی ٹولیاں بوکاٹا بوکاٹاکی آ وزیں کستے ہو ئے دکھائی دیتے رہے ۔



اور اپنے گھروں کی چھتوں پرخطرناک جان لیواکیمکل دوڑ سے پتنگوں کے پیچے لگاتے رہے اور آسمان پر مختلف رنگوں کے بھی اڑتے دکھائی دیتے رہے نوجوانوں کی گروپ اور کمسن بچے گلیوں میں پتنگوں کے پیچھے دوڑتے دکھائی دئیے ۔



پتنگ فروشوں کی بھی چاندی ہو گئی بھاری قیمتوں پرپتنگیں اور کیمکل دوڑ فروخت کر تے رہے۔عوام الناس نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیاہے کہ پتنگ بازوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔


اشتہار