اے سی گوجرہ کی پٹرول پمپس کیخلاف کارروائیاں

 

اے سی گوجرہ کی پٹرول پمپس کیخلاف کارروائیاں

گوجرہ: اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ ڈاکٹر رضوان اشرف نے پیمانہ کم رکھنے والے پٹرول پمپ کو پچاس ہزارروپے جرمانہ کر دیا۔


تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ نے دوران چیکنگ جھنگ روڈپر قائم پٹرول پمپ بی ایس فلنگ اسٹیشن کو چیک کیا تو وہاں پر پیمانہ کم پایا گیا جس پر پٹرول پمپ انہیں پچاس ہزارروپے جرمانہ کر دیا۔


شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر سے مطالبہ کیاکہ شہر کے دیگر پٹرول پمپس کے خلاف بھی کارروائی کر تے ہو ئے پیمانے چیک کئے جائیں ۔


 جبکہ اسسٹنٹ کمشنر نے شہر میں فروٹ فروش کی دکانوں پر ریٹ لسٹیں چیک کیں اور دکانداروں کو ہدایت کی کہ عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنائیں ورنہ مقررہ ریٹس سے تجاوز کر نے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔


اشتہار