تھانہ نواں لاہورکے علاقہ میں ڈاکوئوں کی گن پوائنٹ پربڑی واردات ۔بیوپاریوںسے لاکھوں روپے کی نقدی چھین لی ۔
ڈاکوئوں نے مذاحمت کر نے پر فائرنگ کر کے دوافرادکو شدید زخمی کر دیا ۔شدید زخمی ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔معلوم ہواہے کہ فاروق آبادکے محمد نواز اور محمد اویس مزدا پرسوارڈرائیور محمد شہبازکے ہمراہ منڈی مویشیاں گوجرہ آ رہے تھے کہ پینسرہ روڈکے چک نمبر 277 ج ب کے قریب موٹر سائیکل سواردو نامعلوم آتشیں اسلحہ سے مسلح ڈاکوآگئے
جنہوں نے مزاڈالہ کے ٹائروں میں فائر مارکر روک لیااور ان سے دس لاکھ روپے کی رقم لوٹ لی اورمذاحمت کر نے پر فائرنگ کر کے محمد نواز اور محمد اویس کوشدید زخمی کر دیاملزمان موقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہو گئے۔ شدید زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر نواں لاہور منتقل کر دیا گیا۔
جہاں طبی امدادکی فراہمی جاری ہے۔اطلاع ملنے پرتھانہ نواں لاہور پولیس مصروف کارروائی ہے۔
