گوجرہ، 3 افراد کا ماں بیٹی پربدترین تشدد

 

گوجرہ، 3 افراد کا ماں بیٹی پربدترین تشدد

گوجرہ : بیٹی کو چھیڑنے سے منع کرنے پر تین افراد نے حملہ کرکے ما ں بیٹی کو شدید زخمی کردیا۔


 چک نمبر 162 گ ب نو شہرہ کے اشتیاق احمد نے تھا نہ صدر میں مقدمہ درج کراتے ہوئے مو قف اختیا ر کیا ہے کہ گاؤ ں مذکور کے خا لد محمودوغیرہ اسکی بیٹی طیبہ پروین کو تنگ کر تے تھے

 جس نے اس با بت گھر بتا یا جنہوں نے انہیں ایسا کر نے سے منع کیا تو وہ مشتعل ہو گئے اور وہ کھیتو ں میں گیا ہوا تھا کہ خالد محمود، قمر شہزاد اور مظہر مسلح ڈنڈے سوٹے آ گئے اور چادر چار دیواری کا تقدس پا ما ل کرتے ہوئے گھر میں داخل ہو گئے اور اسکی اہلیہ پروین بی بی اور بیٹی طیبہ پروین کو تشدد کا نشا نہ بنا تے ہوئے بالو ں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے


 اور انکے کپڑے پھاڑ کر دیئے جس سے وہ نیم برہنہ ہو گئیں چیخ و پکار کر سن کر اہل گاؤ ں جمع ہو گئے اور ملزما ن دھمکیا ں دیتے ہو ئے فرار ہو گئے اطلا ع ملنے پر تھا نہ صدر گوجرہ نے مقدمہ درج کرکے ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے۔


اشتہار