گوجرہ: سٹی پولیس گوجرہ نے پتنگ فروخت کر نے والے دو افراد کو قابو کر کے پتنگیں برآمد کر لیں۔
معلوم ہواہے کہ پولیس کو اطلاعر ملی کہ محلہ حفیظ پارک گوجرہ کا بلال مقصود اورمحلہ نذیر پارک کا محمد اسماعیل پتنگیں فروخت کر نے میں مصروف ہیں جس پرپولیس نے چھاپے مار کر دونوں کورنگے ہاتھوں قابو کر لیا
اور ان کے قبضہ سے درجنوں پتنگیں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔
