آٹا کی ایپ غیر فعال ہونے سے گوجرہ کے شہری مفت آٹا کے حصول کیلئے رل گئے

آٹا کی ایپ غیر فعال ہونے سے گوجرہ کے شہری مفت آٹا کے حصول کیلئے رل گئے

 گوجرہ و گردو نوا ح میں آ ٹا ایپ بند ہو جا نے کے باعث مفت آ ٹا پوائنٹس پر آ ٹے کی فراہمی بند ہو گئی صبح سے آ ٹے کے حصول کیلئے آ ئے شہری پریشا نی کے عا لم میں گھرو ں کو وآ پس چلے گئے زینب ہا ل میں آ ٹا پوا ئنٹ پر دھکم پیل سے خواتین ایک دوسرے کے نیچے آ گئیں

 جس کے نتیجہ میں آ ٹا لینے آ ئی ہو ئی ایک خا تو ن بے ہو ش ہو گئی جسے 1122 کے اہلکارو ں نے طبی امداد فراہم کی گئی آ ٹا پوائنٹس پر شہریو ں نے شدیداحتجا ج کرتے ہوئے کہا کہ حکو مت مفت آ ٹا پوائنٹس بند کرکے تما م دکا نو ں پر سستا آ ٹا فراہم کرکے تا کہ ہر شہری مستفید ہو سکیں
 آ ٹا پو ائنٹس پر آ ئی ہوئی خواتین نے کہا کہ صبح سے آ ٹا پو ائنٹس پر آ ئی ہو ئی ہیں اور اب ایپ بند ہو نے کا کہہ کر وآ پس بھیجا جا رہا ہے
 اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ رضوا ن اشرف نے مو قف اختیا ر کیا کہ مفت آ ٹا کی ایپ بند ہو گئی اس لئے شہریو ں کو آٹا کی سپلا ئی روکی ہوئی جب ایپ بحا ل ہو گی تو آ ٹا فرا ہم کیا جائے گا۔

اشتہار