گوجرہ ، انجمن پٹواریاں کی قلم چھوڑ ہڑتال،

 

Gojra, Anjuman Patwarians strike without a pen in favor of demands, work suspended in tehsil office

گوجرہ: انجمن پٹواریاں گوجرہ نے بھی پورے پنجاب کی طرح اپنے مطالبات کے حق میں تحصیل گوجرہ میں قلم چھوڑ ہڑتال کر دی۔ ہڑتال کے باعث تحصیل آفس میں دفتری امور متاثر ہوئے جبکہ سائلین کو مختلف کاموں کے سلسلے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔


انجمن پٹواریاں کے مطابق یہ ہڑتال پنجاب بھر میں جاری احتجاج کا حصہ ہے، جس کا مقصد حکومت تک اپنے مطالبات پہنچانا اور ان کی منظوری کو یقینی بنانا ہے۔ پٹواریوں نے مؤقف اختیار کیا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔


اشتہار