ٹوبہ ٹیک سنگھ، پولیس اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت بڑھانے کیلئے محکمانہ و تکنیکی امتحان کا انعقاد

 

Toba Tek Singh, Departmental and Technical Examination Conducted to Enhance Professional Skills of Police Personnel

ٹوبہ ٹیک سنگھ: ضلع بھر میں پولیس فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید مؤثر اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل نائب کورٹ کے محکمانہ و تکنیکی مہارت کے امتحان کا انعقاد کیا گیا۔ امتحان میں ضلع بھر سے پولیس اہلکاروں نے بھرپور شرکت کی۔


امتحان کے دوران اہلکاروں کی تکنیکی معلومات، محکمانہ امور سے متعلق آگاہی، تفتیشی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ استعداد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تاکہ جدید پولیسنگ کے تقاضوں کے مطابق ان کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔


پولیس حکام کے مطابق اس نوعیت کے امتحانات نہ صرف اہلکاروں کی پیشہ ورانہ قابلیت میں اضافے کا سبب بنتے ہیں بلکہ عوام کو معیاری، مؤثر اور جدید پولیسنگ کی فراہمی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس موقع پر افسران نے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ جدید دور کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلسل تربیت اور تکنیکی مہارت ناگزیر ہے۔


ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ اخلاق اللہ تارڑ کی ہدایات پر پولیس افسران و اہلکاروں کی استعداد کار میں اضافے اور تربیتی نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مختلف اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری ہیں تاکہ ضلع بھر میں قانون نافذ کرنے کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔


امتحان کے موقع پر ایس پی انویسٹیگیشن فضل عباس سمیت دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے، جنہوں نے امتحانی عمل کا جائزہ لیا اور شفاف انداز میں امتحان کے انعقاد کو سراہا۔

اشتہار