ٹوبہ ٹیک سنگھ: 4 سالہ مغوی بچے کی بحفاظت بازیابی، ڈی پی او نے تعریفی اسناد تقسیم کی

 

Toba Tek Singh: Safe recovery of 4-year-old abducted child, DPO distributes cash prizes and certificates of appreciation among police teams

ٹوبہ ٹیک سنگھ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ٹوبہ ٹیک سنگھ اخلاق اللہ تارڑ نے تھانہ اروتی کے علاقے سے اغواء ہونے والے 4 سالہ کمسن بچے محمد عباد کی بحفاظت بازیابی پر کامیاب کارروائی میں حصہ لینے والے پولیس افسران اور اہلکاروں میں نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔


تفصیلات کے مطابق، پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مغوی بچے کو بحفاظت بازیاب کرایا۔ اس کامیاب آپریشن میں شامل افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ڈی پی او اخلاق اللہ تارڑ نے ان کی خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔


اس موقع پر ڈی پی او اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پولیس ٹیموں نے نہایت بہادری اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف کمسن بچے کو بحفاظت بازیاب کروایا بلکہ ملزمان کا بھی دلیری سے مقابلہ کیا، جو قابلِ ستائش اقدام ہے۔


انہوں نے پولیس افسران اور جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی اور کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ عوام کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

اشتہار