گوجرہ میں محکمہ صحت میں تبادلے، ڈاکٹر بلال طاہر گجر کمالیہ جبکہ ڈاکٹر عاصم اعجاز گوجرہ تعینات
گوجرہ: محکمہ صحت میں انتظامی تبدیلیوں کے تحت ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گوجرہ، ڈاکٹر بلال طاہر گجر کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ انہیں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کمالیہ تعینات کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب ڈاکٹر عاصم اعجاز کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گوجرہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ تقرریاں محکمہ صحت کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے عمل میں لائی گئی ہیں۔
شہری حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ نئی تعیناتیاں صحت کے شعبے میں بہتری لانے میں مددگار ثابت ہوں گی اور عوام کو مزید بہتر طبی سہولیات میسر آئیں گی۔
