گوجرہ ، دعوتِ ولیمہ، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

 

Gojra, Walima invitation, participation of political and social figures


گوجرہ: معروف سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری ندیر احمد وینس کے صاحبزادے، چوہدری اسد وینس کے دعوتِ ولیمہ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔


تقریب میں رکنِ قومی اسمبلی اُسامہ حمزہ اور رکنِ صوبائی اسمبلی چوہدری اسد زمان چیمہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ مہمانانِ خصوصی نے نومولود جوڑے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے خوشیوں بھری اور کامیاب ازدواجی زندگی کی دعا کی۔


اس موقع پر پاکستان تحریکِ انصاف ویسٹ پنجاب کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری بلال اسلم گجر، ملک غلام مصطفٰی اعوان سمیت دیگر معزز شخصیات اور ساتھیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ شرکاء نے تقریب کو خوب سراہا اور میزبان خاندان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


اشتہار