گوجرہ ، ڈکیتی کی وارداتیں، مسلح ڈاکو شہریوں سے موٹر سائیکل، موبائل اور نقدی چھین کر فرار

Gojra, Robbery incidents, Armed robbers snatch motorcycles, mobile phones and cash from citizens and escape

 گوجرہ: شہر اور گرد و نواح میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا۔ مسلح ڈاکوؤں نے مختلف مقامات پر شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔


تفصیلات کے مطابق چک نمبر 95 ج ب کے رہائشی محمد ذیشان موٹر سائیکل پر شہر سے اپنے گاؤں جا رہے تھے کہ پینسرہ روڈ پر چک نمبر 362 ج ب کے قریب تین موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے انہیں گن پوائنٹ پر روک لیا۔ ملزمان نے ان سے موٹر سائیکل، طلائی زیورات، موبائل فون اور ہزاروں روپے نقدی چھین لی اور موقع سے فرار ہو گئے۔


دوسری واردات میں چک نمبر 296 ج ب کے رہائشی محمد فراز موٹر سائیکل پر شہر کی طرف آ رہے تھے کہ چک نمبر 427 ج ب کے قریب نامعلوم ڈاکوؤں نے انہیں روک کر موبائل فون اور ہزاروں روپے نقدی لوٹ لی۔


اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں واقعات کے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔


اشتہار