اسلام آباد: اسامہ حمزہ نے کہا ہے کہ ایران اس وقت مسلم دنیا میں قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے اور ایسے حالات میں پاکستان کو بھی اپنے کردار کا سنجیدگی سے جائزہ لینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایسے “بورڈ آف پیس” کا حصہ بن چکا ہے جس میں کئی غیر مسلم یورپی ممالک بھی شامل ہونے سے گریزاں رہے۔ ان کے بقول یہ صورتحال پاکستان کی خارجہ پالیسی اور قومی مفادات کے تناظر میں قابلِ غور ہے۔
اسامہ حمزہ نے معزز ایوان سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پاکستان کو فوری طور پر “بورڈ آف پیس” سے علیحدگی اختیار کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی مفادات اور مسلم دنیا کے اجتماعی موقف کو مدنظر رکھتے ہوئے اہم فیصلے کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں پاکستان کو اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرتے ہوئے ایک واضح اور مؤثر مؤقف اپنانا ہوگا۔
