گوجرہ، خالد جاوید وڑائچ کی نماز جنازہ میں شرکت، اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کی

 

Gojra, Khalid Javed Warraich and Uqba Ali Warraich attend funeral prayers, express condolences to family

گوجرہ: سابق رکن قومی اسمبلی اور سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ خالد جاوید وڑائچ  اور   عقبہ علی وڑائچ نے کبوتراں والا قبرستان گوجرہ میں شیخ محمد سعید، شیخ یوسف گڈی اور شیخ حنیف اینڈ برادرز کے ماموں کے انتقال پر ان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔


نماز جنازہ کبوتراں والا قبرستان  میں ادا کی گئی جس میں علاقے کی سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔ خالد جاوید وڑائچ اور عقبہ علی وڑائچ نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی۔


اس موقع پر چوہدری رزاق گجر، عثمان وڑائچ، عمیر نمبردار، نعیم جٹ، میاں عمیر (کوآرڈینیٹر)، میاں محمد افضل (سابق ناظم)، فیصل چیمہ (مینجر ٹرانسپورٹ)، شیخ شفیق (مینجر)، مٹھو وڑائچ اور حیدر چٹھہ سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔


نماز جنازہ میں علاقہ بھر سے تعلق رکھنے والی سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی اور مرحوم کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

اشتہار