معاونِ خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سلمیٰ بٹ کا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ

 

Special Assistant to Chief Minister Punjab Salma Butt visits Toba Tek Singh

ٹوبہ ٹیک سنگھ وزیر اعلیٰ پنجاب  مریم نواز  کی ہدایت پر معاونِ خصوصی  سلمیٰ بٹ نے ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ  کے ہمراہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں قائم رمضان بازار جھنگ روڈ کا دورہ کیا اور اشیائے ضروریہ کی دستیابی، معیار اور مقررہ نرخوں پر فروخت کا جائزہ لیا۔


دورے کے دوران معاونِ خصوصی نے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا جہاں آٹا، چینی، دالوں، سبزیوں اور دیگر اشیائے خورونوش کی دستیابی اور قیمتوں کو چیک کیا گیا۔ انہوں نے چینی کے سٹال پر جا کر پیکٹس کا وزن بھی چیک کیا تاکہ شہریوں کو مقررہ مقدار کے مطابق اشیاء فراہم کی جا سکیں۔


اس موقع پر انہوں نے رمضان بازار میں خریداری کے لیے آنے والے شہریوں سے گفتگو بھی کی اور فراہم کی جانے والی سہولیات اور قیمتوں کے بارے میں دریافت کیا۔ شہریوں نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے دی جانے والی سہولت کو سراہا۔


معاونِ خصوصی سلمیٰ بٹ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ رمضان بازار میں اشیائے خورونوش کی کوالٹی اور مقررہ نرخوں پر فروخت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت رمضان المبارک میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔


اشتہار