گوجرہ، پینسرہ روڈ پر موٹرسائیکل اور ہنڈائی ڈالے میں تصادم، تین افراد زخمی

 

Gojra, Three injured in motorcycle and Hyundai pickup collision on Pansara Road

گوجرہ  :  پینسرہ روڈ پر 82 اڈا کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔


عینی شاہدین کے مطابق موٹرسائیکل سوار 49 گ ب چونڈہ کے قریب واقع لنک روڈ سے مین کھدروالا روڈ کی طرف مڑے تو اسی دوران گوجرہ شہر کی جانب سے آنے والا تیز رفتار ہنڈائی ڈالہ موٹرسائیکل سے ٹکرا گیا، جس کے باعث موٹرسائیکل سوار سڑک پر گر کر شدید زخمی ہو گئے۔


حادثے کے بعد ڈالہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔


ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 18 سالہ فہد ولد مصطفیٰ، 28 سالہ نذیر ولد مینگا اور 14 سالہ مصعب عبداللہ ولد انور الحق شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا گیا۔


ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں سے ایک شخص کی ٹانگ پر گہرا زخم آیا ہے، دوسرے کو سر پر چوٹ اور ٹانگ کی ہڈی فریکچر ہوئی ہے جبکہ تیسرے زخمی کو کندھے کی ہڈی اترنے، بازو اور ٹانگ کے فریکچر سمیت سر پر بھی چوٹیں آئی ہیں۔


پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ فرار ہونے والے ڈالہ ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

اشتہار