ٹوبہ ٹیک سنگھ ، عیدالفطر سے قبل گرین الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کی تیاریاں تیز

 

Toba Tek Singh, preparations to start green electric bus service before Eid-ul-Fitr intensified

ٹوبہ ٹیک سنگھ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہریوں کو جدید اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں عیدالفطر سے قبل گرین الیکٹرک بس سروس کے آغاز کی تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں۔


ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر میلہ نے گرین الیکٹرک بسوں کیلئے قائم کیے گئے چارجنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اور وہاں نصب چارجنگ سسٹم، بجلی کی فراہمی اور دیگر تکنیکی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ منور حسین کملانہ سیال بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔


دورے کے دوران سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی محسن ریاض نے ڈپٹی کمشنر کو گرین الیکٹرک بس سروس سے متعلق بریفنگ دی اور بتایا کہ عیدالفطر سے قبل شہریوں کو جدید اور آرام دہ سفری سہولت فراہم کرنے کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔


ڈپٹی کمشنر عمر میلہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ گرین الیکٹرک بس سروس کے آغاز کیلئے تمام انتظامات جلد از جلد مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو بروقت سہولت فراہم کی جا سکے۔


گرین الیکٹرک بس سروس کے آغاز سے شہریوں کو سستی، آرام دہ اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ میسر آئے گی جبکہ شہر میں فضائی آلودگی میں کمی اور جدید ٹرانسپورٹ نظام کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔

اشتہار