گوجرہ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ٹوبہ ٹیک سنگھ اخلاق اللہ تارڑ نے گوجرہ میں نکالے جانے والے جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا دورہ کیا اور موقع پر موجود پولیس افسران و اہلکاروں کی بریفنگ لی۔
اس موقع پر ڈی پی او اخلاق اللہ تارڑ نے جلوس کے روٹ، سیکیورٹی پوائنٹس اور تعینات نفری کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ جلوس کے دوران سیکیورٹی کے تمام انتظامات کو مؤثر بنایا جائے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر الرٹ رہیں۔
ڈی پی او نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، لہٰذا تمام اہلکار اپنی ڈیوٹی ذمہ داری اور مستعدی کے ساتھ سرانجام دیں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ جلوس کے روٹ پر نگرانی کو یقینی بنایا جائے اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے بھی مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
دورے کے دوران متعلقہ پولیس افسران نے ڈی پی او کو سیکیورٹی پلان کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔
