گوجرہ کے علاقے محلہ رسولنگر میں سیوریج کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا ہے جس کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ گلیوں میں سیوریج کا پانی جمع ہونے سے آمد و رفت بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور شہریوں کا گھروں سے نکلنا بھی محال ہو چکا ہے۔
مکینوں کے مطابق ٹی ایم اے کی گاڑی موقع پر آ کر وقتی طور پر پانی نکال دیتی ہے، تاہم یہ ریلیف صرف ایک یا دو دن تک محدود رہتا ہے اور پھر صورتحال جوں کی توں ہو جاتی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بار بار شکایات کے باوجود مسئلے کا مستقل حل نہیں کیا جا رہا۔
اہلِ علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر محمد ریاض گجر اور ٹی ایم او سید یاسر علی سے مطالبہ کیا ہے کہ سیوریج نظام کی مکمل مرمت یا تبدیلی کے ذریعے اس دیرینہ مسئلے کا مستقل حل نکالا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے اور معمولاتِ زندگی بحال ہو سکیں۔
شہریوں نے اعلیٰ حکام سے بھی نوٹس لینے کی اپیل کی ہے تاکہ علاقے میں صفائی اور نکاسی آب کا نظام بہتر بنایا جا سکے۔
@gojra.pk @adminstateofservice @Deputy Commissioner TT Singh @GovtofPunjabPk @Gojra.Pk ♬ оригінальний аудіозапис – _musicunlimited_ - _musicunlimited_
