گوجرہ :اسسٹنٹ کمشنر ریاض نے نو منتخب کابینہ گوجرہ بار ایسوسی ایشن کو اپنے دفتر مدعو کیا اور انہیں کامیابی پر مبارکباد دی۔ ملاقات کے دوران باہمی امور اور ادارہ جاتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ریاض نے کہا کہ انتظامیہ اور بار کا باہمی تعاون انصاف کی فراہمی اور عوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے نو منتخب کابینہ کے ساتھ مل کر کام کرنے اور ہر ممکن تعاون کی مکمل یقین دہانی کروائی۔
نو منتخب کابینہ کے اراکین نے اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں انتظامیہ اور بار کے درمیان روابط مزید مضبوط ہوں گے۔
