گوجرہ میں صفائی بلوں کی وصولی کا آغاز

 

Collection of sanitation bills begins in Gojra

ستھرا پنجاب اتھارٹی تحصیل گوجرہ کی سینیٹیشن ٹیم نے صفائی ستھرائی کے بلوں کی وصولی کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ یہ کارروائی اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ، ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ، چیف سیکرٹری پنجاب اور صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ کی ہدایات پر کی جا رہی ہے۔


انتظامیہ کے مطابق تحصیل گوجرہ کے کئی شہری اپنے صفائی بل جمع کروا رہے ہیں، جو ایک خوش آئند عمل ہے۔ حکام نے ان شہریوں سے بھی اپیل کی ہے جنہوں نے ابھی تک بل ادا نہیں کیا، وہ بروقت ادائیگی یقینی بنائیں اور ایک ذمہ دار اور مثبت شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

اشتہار