گوجرہ، بار ایسوسی ایشن کی کامیابی پر عشائیہ، معزز شخصیات کی شرکت

 

Gojra, Dinner on the success of the Bar Association, dignitaries attend

گوجرہ:ماشاءاللہ الحمدللہ، سرپرستِ اعلیٰ انجمن تاجران ریلوے روڈ گوجرہ حاجی منیر حسین کے صاحبزادگان شاہد منیر اور بلال منیر کی جانب سے، سابق صدر بار گوجرہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ توقیر اشرف خان کی زیر نگرانی، اپنے فارم ہاؤس پر نو منتخب صدر بار گوجرہ چوہدری اعجاز اختر کہوجہ، نائب صدر رانا سبطین اور جوائنٹ سیکرٹری ذیشان حیدر شاہ کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔


تقریب کا مقصد گوجرہ بار کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ اس موقع پر مہمانانِ گرامی کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔


تقریب میں سرپرستِ اعلیٰ انجمن تاجران ریلوے روڈ گوجرہ حاجی منیر حسین، سابق صدر بار گوجرہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ توقیر اشرف خان، سرپرستِ اعلیٰ مرکزی انجمن تاجران ملک سرور، صدر مرکزی انجمن تاجران منصور احمد بنگو، سیکرٹری جنرل شیخ امجد ضیاء اور المنیر بلڈر کے اونر بلال منیر شریک ہوئے۔


اس کے علاوہ انجمن تاجران ریلوے روڈ کے صدر عمیر لطیف گوندل، نائب صدر میاں شاہد اشرف، چیئرمین سعید امین مغل، نائب صدر عاشق حسین، جوائنٹ سیکرٹری محمد زمان جامی اور میاں توصیف سمیت دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔


مہمانوں کی تواضع مختلف اقسام کے لذیذ کھانوں سے کی گئی۔ عشائیہ کے اختتام پر صدر بار گوجرہ، نائب صدر، جوائنٹ سیکرٹری اور دیگر معزز مہمانوں نے شاہد منیر کا پرتکلف عشائیہ اور عزت افزائی پر شکریہ ادا کیا۔


تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں بار اور تاجران تنظیموں کے درمیان باہمی تعاون اور روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اشتہار