گوجرہ: بائی پاس پر واقع ریلوے پھاٹک پر ستھرا پنجاب ٹیم کی حاضر دماغی اور بروقت کارروائی کے باعث ایک بڑے ممکنہ حادثے سے بچاؤ ممکن ہو گیا۔
ستھرا پنجاب ٹیم کے مطابق ریلوے پھاٹک پر تعینات ریلوے ملازم غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سو رہا تھا، جبکہ اسی دوران ایک ٹرین ٹریک پر موجود تھی اور پھاٹک کھلا ہوا تھا، جس سے کسی بھی وقت بڑا حادثہ پیش آ سکتا تھا۔
صورتِ حال کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے ستھرا پنجاب ٹیم نے فوری طور پر ٹریفک کو کنٹرول کیا، ریلوے پھاٹک بند کیا اور ٹرین کو بحفاظت گزرنے میں مدد فراہم کی۔ ٹیم کی بروقت اور ذمہ دارانہ کارروائی کے باعث کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔
شہریوں نے ستھرا پنجاب ٹیم کی حاضر دماغی کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے پھاٹکوں پر تعینات عملے کی نگرانی کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسے خطرناک حالات پیدا نہ ہوں۔
