ٹوبہ ٹیک سنگھ ،سابق ایم این اے خالد جاوید وڑائچ کی ڈی سی سے اہم ملاقات

 

Toba Tek Singh, former MNA Chaudhry Khalid Javed Warraich holds important meeting with DC

ٹوبہ ٹیک سنگھ :گوجرہ سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، خالد جاوید وڑائچ نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ سے ڈی سی آفس ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گوجرہ میں جاری اور آئندہ ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ عوامی مسائل کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔


اس موقع پر خالد جاوید وڑائچ نے کہا کہ وہ امید رکھتے ہیں کہ ڈی سی عمر عباس میلہ کی تعیناتی کے بعد گوجرہ مزید ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔


ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ نے خالد جاوید وڑائچ کے دورِ اقتدار میں گوجرہ میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دیگر تحصیلوں کے مقابلے میں گوجرہ نمایاں طور پر بہتر نظر آتا ہے، جو خالد جاوید وڑائچ کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوجرہ کی تعمیر و ترقی کے لیے خالد جاوید وڑائچ کو ساتھ لے کر چلیں گے اور ان کی رہنمائی اور معاونت حاصل کی جائے گی۔


ڈی سی عمر عباس میلہ نے خالد جاوید وڑائچ کے وژن کی تعریف کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔


ملاقات کے موقع پر رانا ساجد علی احمد، شیخ فیصل اور دیگر دوست احباب بھی موجود تھے۔


اشتہار