گوجرہ، ڈکیتی کے دوران قتل، ملزم کو سزائے موت

 

گوجرہ، ڈکیتی کے دوران قتل، ملزم کو سزائے موت

گوجرہ کی عدالت نے ڈکیتی کے دوران قتل کے مقدمے میں تاریخی فیصلہ سنا دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج شفاقت علی نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم ندیم فرحت ڈوگر کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

عدالت نے ڈکیتی کے جرم میں ملزم کو 7 سال قیدِ بامشقت اور الگ جرمانے کا بھی حکم دیا۔ یہ مقدمہ مقتول ندیم جٹ کے بھائی امجد کی مدعیت میں تھانہ نواں لاہور میں درج کیا گیا تھا، جس کا مقدمہ نمبر 240/24 ہے۔

کیس کا ایک اور ملزم اس سے قبل مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو چکا تھا۔ مدعی کی جانب سے معروف قانون دان وقاص خان مہوٹہ ایڈووکیٹ نے مقدمے کی پیروی کی۔

عدالتی حلقوں اور شہریوں کی جانب سے اس فیصلے کو بروقت انصاف کی ایک واضح مثال قرار دیا جا رہا ہے۔



اشتہار