گوجرہ، گورنر پنجاب نےعثمان غنی فاؤنڈیشن کے صدر کو شاندار کارکردگی پر ایوارڈ دیا

 

Punjab Governor Sardar Saleem Haider Khan presented an award to Usman Ghani Foundation President Abdul Rehman for his outstanding performance

لا ہور : گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ایک پروقار تقریب میں عثمان غنی فاؤنڈیشن گوجرہ کے صدر عبدالرحمن کو فلاحی خدمات اور شاندار کارکردگی کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا۔ یہ تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوئی جس میں مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندگان اور حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔


تقریب کے دوران گورنر پنجاب نے عثمان غنی فاؤنڈیشن کے کارکنان کی عوامی خدمت، فلاحی منصوبوں اور سماجی بہتری کے لیے کی گئی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی تنظیمیں معاشرے میں بہتری اور ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

Punjab Governor Sardar Saleem Haider Khan presented an award to Usman Ghani Foundation President Abdul Rehman for his outstanding performance


اس موقع پر شہباز مغل، مرکزی صدر عثمان غنی فاؤنڈیشن نے گورنر پنجاب اور حکومتِ پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان کی محنت کو تسلیم کیا جانا تنظیم کے لیے اعزاز اور حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاؤنڈیشن آئندہ بھی عوامی خدمت اور فلاحی سرگرمیوں کو جاری رکھے گی

اشتہار