ٹوبہ ٹیک سنگھ: وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے عوام دوست ویژن کے تحت ضلعی سطح پر عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی جانب سے اوپن ڈور پالیسی پر مکمل عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ روزانہ صبح 9:30 بجے سے 11:30 بجے تک اپنے دفتر میں عوام کے مسائل سنتے ہیں۔ شہریوں کی شکایات پر فوری کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے وہ موقع پر ہی متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کرتے ہیں تاکہ عوام کو بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
اس اقدام کا مقصد عوامی رابطے کو مضبوط بنانا، شفافیت کو فروغ دینا اور بہتر طرزِ حکمرانی کو یقینی بنانا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہر شہری کی آواز سنی جائے گی، ان کے مسائل سمجھے جائیں گے اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔
عوامی خدمت کے اس سلسلے نے شہریوں میں اعتماد پیدا کیا ہے، اور عوام کا کہنا ہے کہ یہ پالیسی واقعی عوامی مسائل کے فوری حل کی سمت ایک مثبت قدم ہے۔
