گوجرہ: ویگن اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو کالج طالبات زخمی

 

Gojra: High-roof wagon and motorcycle collide, two college girls injured


گوجرہ: مونگی بنگلہ روڈ بائی پاس چونک کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں موٹر سائیکل اور ہائی روف ویگن کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو بچیاں شدید زخمی ہوگئیں۔


ریسکیو 1122 کے مطابق، حادثے میں زخمی ہونے والی دونوں طالبات کا تعلق نواحی گاؤں 154 گ ب سے ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بچیاں کالج سے واپس اپنے گاؤں جا رہی تھیں کہ اچانک چونک پر تیز رفتاری سے آنے والی ہائی روف ویگن نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی


متاثرہ ویگن عمرے سے واپس آنے والی فیملی کو لاہور سے ٹوبہ ٹیک سنگھ لے جا رہی تھی۔ حادثے کے فوراً بعد مقامی افراد اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جہاں زخمی بچیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر (THQ) ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا گیا۔


پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ویگن ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی زیر غور ہے۔

اشتہار