ٹوبہ ٹیک سنگھ: وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اشیائے ضروریہ خصوصاً چینی کی قیمتوں پر سخت نگرانی کا عمل جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ضلع بھر میں 62,134 انسپیکشنز کیے گئے، جن کے نتیجے میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 44 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔
صرف چینی کی قیمتوں پر 2476 معائنے کیے گئے، جن میں 95,000 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے، جو اس امر کی عکاسی کرتے ہیں کہ چینی کی قیمت پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، ذیشان لبھا مسیح نے اس موقع پر کہا:
"عوامی ریلیف حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ضلع میں چینی کی سپلائی میں بہتری اور اوورچارجنگ میں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پرائس کنٹرول ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری رکھیں گی تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے اور مہنگائی پر مؤثر کنٹرول قائم رکھا جا سکے۔