گوجرہ، پا کستا ن کی معیشت بری طرح بیٹھ چکی ہے ۔شہریو ں کو ہر چیز کیلئے لا ئنو ں میں کھڑا کھڑا کر دیا گیا ہے بد قسمتی سے آ ٹا لا ئنو ں میں لگ کر بھی نہیں مل رہا ہے۔ ان خیا لات کا اظہار امیر جما عت اسلا می صوبہ پنجاب جاوید قصوری نے گوجرہ میں پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہو ں نے کہا کہ پا کستا ن گندم اور گنا پیدا کر نے وا لا ملک ہونے کے باوجود شہریو ں آ ٹا چینی کو ترس رہے ہیں لا ئنو ں میں لگے شہریو ں کی طرف دیکھ کر حکمرا نو ں کی پا لیسیو ں پر دکھ ہوتا ہے جنہو ں نے پا کستا ن کی پچھتر سا لہ تاریخ میں مشعیت ڈبونے کے علا وہ کچھ نہیں کیاملک اور قوم کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیاہے۔
ملک کی سڑکیں کھنڈرا ت بن چکی ہیں ملک میں ڈا کو را ج ہے کوئی شہری کسی جگہ بھی محفوظ نہیں ہے پی ڈی ایم اور پی ٹی آ ئی لڑا ئی قوم کیلئے نہیں کر رہے ہیں بلکہ اپنی لوٹ مار کو تحفظ دینے کیلئے ہے لوگ اقتدار کیلئے لڑ رہے ہیں کسی کو و ملک وقوم کی فکر نہیں ہے ملک تباہی کے دھا نے پر کھڑا ہے اور حکمرا ن آ ئی ایم ایف کے آ گے لیٹے ہوئے ہیں انہو ں نے کہا کہ 90 د ن میں الیکشن کا ہونا آ ئنی ضرورت ہے انہو ں نے کہا کہ کے پی کے اور پنجا ب میں الیکشن کی بجا ئے باقی اسمبلیا ں بھی توڑ کر تما م الیکشن ایک ہی ٹا ئم میں کرا ئے جا ئیں تما م ادارے اپنی اپنی حدود میں رہ کر کا م کریں انہو ں نے کہا کہ جما عت اسلا می کے پا س مکمل منشور ہے
