گوجرہ، ریسکیو 1122 گوجرہ کے زیراہتمام جے ایم ہائی سکول گوجرہ میں ابتدائی طبی امداد پاکستان لائف سیور پروگرام کی ٹریننگ کروائی گئی ٹریننگ کا مقصد کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں اپنی حفاظت کو یقینی بنانا اور اپنے ساتھیوں کی زندگی کو محفوظ کرنا تھا ٹریننگ میں ابتدائی طبی امداد پر تفصیل سے لیکچر ہوا اور شرکاء سے تحریری امتحان اور پریکٹیکل بھی کروایا گیا.
ٹریننگ کو آن لائن زوم کے ذریعے آغا خان میڈیکل یونیورسٹی کراچی اور ریسکیو ہیڈ آفس لاہور سے چیک کیا گیا ریسکیو آفیسر محمد ذیشان قادری اور محمد سلمان صاحب نے شرکاء کو ٹریننگ کروائی ٹریننگ میں دل اور سانس کو مصنوعی طریقے سے چلانے کا طریقہ اور زیادہ بہتے ہوئے خون کو روکنے کا طریقہ سمجھایا گیا.
جے ایم ہائی سکول کی انتظامیہ اور پرنسپل محترم اسلا م عا بد نے اس ٹریننگ کو بہت سراہا۔
