![]() |
AC Gojra: Yasir Rizwan |
گوجرہ، عوام کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آنے اور عوامی مسائل کوترجیحی بنیادوں پر حل کر نے والے افسران وملازمین محکمہ کیلئے نیک نامی کا سبب بنتے ہیں جن کی حوصلہ افزائی ہوتی رہنی چاہئے۔
ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنرگوجرہ یاسر رضوان نے اپنے آفس میں محکمہ ریونیوکے عملہ کی طرف سے ریکوری آبیانہ/ودیگر ریونیومعاملات میں اچھی کار کردگی دکھانے والے ملازمین میں تعریفی اسناد تقسیم کر تے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہاکہ افسران وملاز مین دفاترمیں آنیوالے سائلین کوبہتر انداز میں بلا تاخیرریونیو سے متعلقہ سہولیات کی فراہم کریں۔
